ممبر ایگزیکٹو پنجاب بار، چیئرمین کمیٹی وکلاء کے مسائل حل کرائینگے: عزیز اکبر

January 31, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ممبر پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ کو ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل اور ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون کو چیئرمین ہاسٹل اینڈ لینڈ ایکوزیشن کمیٹی بننے پران کے اعزاز میں فیض رسول لاء چیمبر پر استقبالیہ تقریب ہوئی اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،ہائیکورٹ بار کے صدر میاں عادل مشتاق اورجنرل سیکرٹری ملک ارشد حسین بھٹی نے انہیں مبارک باددی انہوں نےکہا کہ پنجاب بار کونسل میں پہلے بھی ملتان سے بھر پور نمائندگی تھی اور اب ممبر ایگزیکٹیو اور چیئرمین کمیٹی کی نامزدگی بڑی کامیابی ہے اور ہم امید کرتے ہیں نومنتخب ممبرایگزیکٹیو کمیٹی اور چیئرمین سمیت دیگر ممبر پنجاب بار کونسل بھی ملتان کا حق ادا کرتے ہوئے ملتان کے وکلاء کو درپیش مسائل اور سائلین کے لئے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹو ں کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، تقریب میں اسسٹنٹ اٹارنی مہر اقبال سرگانہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ممتاز نور ٹانگرہ،فیاض منصب سکھیرا،بیرسٹر ملک فیض رسول لابر،مہر حسیب قادر،مشتاق کنہوں،زوار حسین بھٹی،رانا سہیل نون،شوکت خان،معظمہ حسنین اور دیگر وکلاء نے شرکت کی ،اس موقع پرممبر پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ کو ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل اور ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون کو چئیرمین ہاسٹل اینڈ لینڈ ایکوزیشن کمیٹی بننے پر گلدستے دیے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔