ایم 6 موٹروے کرپشن: نیب کا کراچی کے فلیٹ پر چھاپہ، کروڑوں نقد، 2 قیمتیں گاڑیاں برآمد

January 31, 2023

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے ایک فلیٹ پر چھاپا مار کر 29 کروڑ 97 لاکھ نقد اور 2 قیمتی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

حیدرآباد، سکھر موٹروے فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے پر نیب نے مزید کارروائی کی ہے۔

نیب نے سابق صوبائی وزیر کے مبینہ فرنٹ مین عاشق کلیری کی نشاندہی پر کراچی کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا۔

نیب نے کراچی کے فلیٹ سے 29 کروڑ 97 لاکھ روپے نقد برآمد کیے اور 2 قیمتی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب نے گرفتار ملزم عاشق کلیری کا مزید 5 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔

نیب حکام کے مطابق ملزم سے پہلے 14 کروڑ سے زائد اور اب 30 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد کی ہے جبکہ مزید ریکوری کی جانی ہے۔