بیرک گولڈ کی ریکوڈک منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی

January 31, 2023

بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیرک گولڈ نے نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر نے صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کی۔

ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکریٹری معدنیات بلوچستان سیدال لونی کو 3 ملین ڈالر کا چیک دیا۔