قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف سنی تحریک کے تحت مظاہرہ

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو رٹر ) سوئیڈن، ہالینڈ، ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان سنی تحریک نے کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا، علامہ طارق شہزاد المدنی،فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد طیب قادری،علامہ محمود قادری،علامہ ریاض احمد سعیدی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کو نہیں روکا گیا تو جہاد کے لئے حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائیگا،ہمیں غیرت مند ہوکر ناموس اسلام پر پہرہ دینا ہوگا،حکومت عالمی سطح پر اس گھناؤنی حرکت کے خلاف آواز اٹھائے،ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف سراپائے احتجاج بن جائے۔