موٹروے میگا اسکینڈل کرپشن کیس، گرفتار ملزم و سہولت کار ریمانڈ پر نیب کے حوالے

February 01, 2023

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نمبر 3نے حیدرآباد سکھر موٹروے M-6میگا اسکینڈل کرپشن کیس میں گرفتار سہولت کار سے مزید 29کروڑروپے سے زائد رقم برآمد کرلی، مزید ریکوری کےلئے نیب حکام کی عدالت سے مزید تفتیشی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا ، احتساب عدالت نے گرفتارملزم وسہولت کار عاشق حسین کلیری کو مزید 5 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سکھر موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں بااثر ملزمان کے گرفتار سہولت کار عاشق حسین کلیری کونیب حکام نے احتساب عدالت میں پیش کرکے مزید ریکوری کے لئے تفتیشی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی تھی، نیب کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ عاشق کلیری سے پہلے 13 کروڑروپے سے زائد کی رقم برآمد کی تھی جبکہ مزید تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 29 کروڑ97لاکھ روپے رقم برآمدہوئی ہے۔