جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ذیابیطس سے متعلق آگاہی کیلئے واک اور سیمینار آج ہوگا

February 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیداکرنے کے لئے واک اور سیمینار یکم فروری کو ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر قیادت واک صبح 9:30 بجے فارمیسی چوک تاایڈمنسٹریشن بلاک منعقدہ ہوگی بعداز اں صبح 10:30بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں سیمینار بعنوان”ڈسکورنگ ڈائیبٹیز“ منعقدہوگاجس میں مختلف طبی ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس موقع پر ذیابیطس کی تشخیص کے لئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسکریننگ ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔