ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 10 ویئر ہاؤسز، فیڈ فیکٹریز بند کرنے کے نوٹس جاری

February 01, 2023

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن حیدرآباد کی ٹیم کی سائٹ حیدرآباد میں بڑی کارروائی، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 10 سے زائد ویئر ہاؤسز اور فیڈ فیکٹری کو بند کرنے کے نوٹس جاری،6 سے زائد پلاسٹک کے ری سائیکل کارخانے بند کرادئیے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد ریجن کے انچارج عمران علی عباسی کی سربراہی میں ماحولیاتی ٹیم نے حیدرآباد سائیٹ ایریا نارا جیل کے اطراف میں قائم ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں ملوث 10 سے زائدویئر ہاؤسز اور فیڈ فیکٹریز کو بند کرانے کے نوٹسز جاری اور پلاسٹک ری سائیکل کرنے کے 6 سے زائد کارخانے اور فیکٹریز بند کرادیں، اس موقع پر ریجنل انچارچ نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی ماحولیاتی قانون 2014کے سیکشن 21 کے تحت کی گئی ہے، ان تمام فیکٹریوں اور کارخانوں کو متعدد بار تنبیہ اور نوٹس جاری کیے لیکن مسلسل ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر اور ماحولیاتی قانون 2014کی خلاف ورزی پر آج یہ 6سے زائد پلاسٹک ری سائیکل کرنے کی فیکٹریز اور کارخانے بند کرائے ہیں۔