صحافی بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے میں کر دار ادا کریں، اسحاق بلوچ

February 01, 2023

کوئٹہ( پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کےسلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنے قلم اور گفتار سےکردار ادا کرینگے کیونکہ بلوچستان کو ملکی سطح پر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا بلوچستان کی سیاست اور اس خطے کی بین الاقوامی حیثیت کے مطابق پر پذیرائی نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھی صحافت باالخصوص تحقیقاتی صحافت کو فروغ دینگے کیونکہ اس وقت آرٹیکل 19Aکے مطابق ہم عوامی مفاد عامہ کے لیے ہر معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اس ضمن میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔