ڈیفنس، مصطفیٰ ٹاؤں، فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کی لوٹ مار

February 01, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی میں ڈاکو فیضان سے 4لاکھ 70ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصطفی ٹاون میں علی رضا سے ڈاکو 3لاکھ 45ہزار ،فیصل ٹاون میں مبشر اقبال سے 2لاکھ 30ہزار ،مصری شاہ میں موٹرسائیکل سوار لیاقت سے 80 ہزار اور سبزاہ زار میں ندیم سے 25ہزار جوہر ٹاون کے علاقے میں نامعلوم چور ہدایت اللہ کے گھر گھس کر 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، ایل سی ڈی ، پرفیوم اور دیگر اشیا چوری کر کے فرار ہو گئےجبکہ مانگا منڈی،گڑھی شاہو، مزنگ، ساندہ، مصری شاہ اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاون ،مصطفی ٹاون، چوہنگ، نواب ٹاؤن، مانگا منڈی پرانی انارکلی اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔