2لاشیں برآمد، 8 لاوارث سپرد خاک

February 01, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شیرا کوٹ کے علاقہ سے35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ کاہنہ کے علاقہ سوئے اصل کے قریب سے45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، دونوں کے نشئی ہونے کاشبہ ہے۔مزید برآں مختلف علاقوں سے ملنے والی 8 نامعلوم لاشوں کوسپردخاک کردیاگیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن ترجمان کے مطابق تھانہ غازی آباد ،1تھانہ لاری اڈہ 1تھانہ ملت پارک، 1 تھانہ شفیق آباد 2 جبکہ تھانہ داتا دربار کی 3 نامعلوم لاشیں شامل ہیں۔