نواں کوٹ میں پرانی رنجش پر 26 سالہ نوجوان قتل

February 01, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کی حدود میں پرانی رنجش پر 26سالہ نوجوان قتل کردیاگیا ، علی رضا اور اس کے بھائی فضل عباس نے 26سالہ عدنان دلاور پرفائرنگ کردی ، جوموقع پردم توڑ گیا،پولیس نے فوری ملزم علی رضا کو زخمی حالت میں جبکہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے فضل عباس کو گرفتار کر لیا۔ مقتول کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ۔