ڈیفنس: گھر سے خاتون کی لاش برآمد، پالتو کتوں کی کھانے کی کوشش

February 01, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس بی کے علاقے میں گھر سے 45سالہ خاتون فاریہ کی لاش برآمد ہوئی ۔ گھر میں رکھے پالتو کتوں نے خاتون کی لاش کو کھانے کی کوشش کی، لاش 4 سے 5 روز پرانی ہے، اپنے کمرے میں پرسرار طور پر مرد ہ پائی گئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش باتھ روم سے ملی ۔ سی سی پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی ۔لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردی گئی۔