جامعہ زکریا: پانی کے استعمال، کمیونٹی کی ذمہ داریوں سے متعلق سیمینار

February 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ پانی نعمت خداوندی ہے اس کی قدر کیجئے شعبہ زراعت سمیت ہر جگہ پر پانی کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ یونیورسٹی شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ میں ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پیپسیکو کے تعاون سے صاف پانی کے استعمال اور کمیونٹی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ پانی کے بے جا استعمال سے گریز کرنا چاہیے فصلوں سمیت ہر جگہ پر پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق کرنا چاہیے اور نوجوان نسل اور بچوں میں بھی آگاہی کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد شعیب ، ڈاکٹر فیاض احمد ، ہادیہ ندیم ، ثمینہ برمانی ، زوہا واجد ، کاشفہ سلیم ، زوار حسین کاظمی نے بھی خطاب کیا اور زمینی پانی کے بہترین استعمال پر زور دیا ۔ سیمینار میں ڈاکٹر احسان بھابھہ ، ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر عبد الرحیم ، ڈاکٹر ظفر حی و دیگر فکیلیٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آخر میں وائس چانسلر نے شیلڈز تقسیم کیں۔