برطانیہ کی معیشت رواں برس سکڑے گی، آئی ایم ایف

February 01, 2023

فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں برطانیہ وہ واحد ملک ہوگا جس کی معیشت رواں برس ترقی کرنے کی بجائے سکڑے گی۔

برطانیہ کی شرح نمو اعشاریہ تین فیصد جبکہ جی ڈی پی اعشاریہ چھ فیصد تک گرنے کا خدشہ ہے۔

اس طرح برطانیہ کی معیشت روس سے بھی بدتر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بنگلہ دیش کیلئے 4.7 ارب ڈالر کا امدادی قرضہ پیکیج منظور کیا ہے۔

آئی ایم ایف پیکیج کے ذریعے 47 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بنگلہ دیشی حکومت کو فوری میسر ہوں گے۔

گزشتہ مئی سے اب تک بنگالی ٹکا ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہاں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔