ہمارے گھر سے کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟ مونس الٰہی

February 01, 2023

فائل فوٹو

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مونس الٰہی نے لکھا کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپا مارا۔

انہوں نے لکھا کہ نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔

مونس الٰہی نے لکھا کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں پر ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟

انہوں نے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟