ایران: سڑک پر رقص کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

February 01, 2023


ایران میں ایک جوڑے کو سڑک پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوڑے پر بدعنوانی، کرپشن اور پروپیگنڈے کو فروغ کے دینے کے جرم پر سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں جوڑے کو تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

21 سالہ استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی کی جانب سے رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جو وائرل ہو گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی خاتون کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے لوگوں کو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں تاہم جوڑے نے اپنے رقص کو ایران میں جاری احتجاج سےمنسلک نہیں کیا۔