بابر اعظم نے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی

February 01, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کے درمیان معاہدے میں توسیع ہوگئی۔

اس حوالے سے انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا۔

گرے نکولس نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے معروف بیٹر بابر اعظم نے گرے نکولس کے ساتھ معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل 2020ء میں بابر اعظم نے اس کمپنی کو جوائن کیا تھا جبکہ 2022ء میں اس کمپنی نے اسٹار بیٹر کے لیے نیا بیٹ بھی تیار کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس بیٹ، گلوز اور پیڈز سمیت کرکٹ کی دیگر چیزیں بناتی ہے۔