فواد چوہدری کی اہلیہ اور بیٹیوں سے ملاقات

February 01, 2023

فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں سے ملاقات ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے جیل میں لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

حبا چوہدری نے شوہر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا تھا کہ میں اور میرے بچے بہت پریشان ہیں کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ عدالت نے فوادچوہدری سے ملنے کی اجازت دی لیکن ملنےنہیں دیاگیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے اور بغاورت کے کیس میں فواد چوہدری کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا