سابق انگلش بیٹر زمبابوے اسکواڈ میں شامل

February 01, 2023

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گیری بیلنس کو زمبابوے ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ویسٹانڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹمیچز کی سیریز کے لیے گیری بیلنس کو زمبابوے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیری بیلنس 23 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

گیری بیلنس زمبابوے کی طرف سے 2 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیل کر زمبابوے کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ گیری بیلنس زمبابوے میںپیدا ہوئے تھے اور انہوںنے حال ہی میں زمبابوے سے معاہدہ کیا ہے۔