پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا پہنچ گئی

February 01, 2023


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچ گئی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے اور ٹیم 3 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔