2027 کا فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلا جائے گا

February 01, 2023

جدہ فٹبال اسٹیڈیم، فائل فوٹو

2027 کا فٹبال ایشیا کپ سعودی عرب میں کھیلا جائے گا، بحرین میں منعقدہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اجلاس میں تصدیق کر دی گئی ہے۔

مناما کے اے ایف سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب نے ہی پیشکش کی تھی، پچھلے برس بھارت دستبردار ہوگیا تھا۔

ایران، قطر اور ازبکستان بھی ایشیا کپ 2027 کی میزبانی سے پہلے ہی دستبردار ہوگئے تھے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایشیا میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔