مقبوضہ کشمیر: برفانی تودہ گرنے سے دو غیر ملکی سیاح ہلاک

February 01, 2023

مقبوضہ کشمیر میں گلمارگ ریزورٹ پر برفانی تودہ گرنے سے دو غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ضلع بارہ مُولا میں 4 ہزار میٹر بلند افروات نامی پہاڑی پر برفانی تودہ گرا۔

حادثے میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح ہلاک ہوگئے، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں لوگوں کو جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دن ساڑھے 12 بجے 21 غیر ملکی سیاح اور ان کے دو مقامی گائیڈز برفانی تودے میں پھنس گئے۔

دوپہر تک ایمرجنسی ٹیمز نے 19 افراد کو ریسکیو کرلیا تھا، ہمالیہ میں شدید برفباری کے بعد 10 اضلاع میں برفانی تودے گرنے کے انتباہی پیغامات جاری کیے گئے تھے۔

گلمارگ ایک مقبول سیاحتی مقام اور دنیا کا تیسرا بلند ترین ریزورٹ ہے۔