لیاری گینگ وار کا سربراہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری

February 01, 2023

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ ایک اور کیس میں بری کردیا۔

عزیر بلوچ کو اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد کے کیس میں بری کیا گیا۔

استغاثہ عزیر بلوچ پر ایک اور مقدمہ میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عذیر بلوچ کو عدم ثبوت پر بری کیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد سے حملہ اور اقدام قتل کا مقدمہ کھارادر تھانے میں درج تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 2012 میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں دو شریک ملزمان بابا لاڈلا اور ظفر بلوچ ہلاک ہوچکے۔

عزیز بلوچ کے وکیلایڈووکیٹ عابد زمان کے مطابق ملزم کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ عزیر بلوچ اب تک 60 میں سے 26 مقدمات میںبریہوچکاہے۔