پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج

February 01, 2023

شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمے میں فرقہ واریت پھیلانے کی دفعہ بھی شامل کی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں اداروں کے خلاف اکسانے پر درج کیا گیا، مقدمے کی دفعات میں 153 اے، 124 اے اور 505 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمے میں فرقہ واریت پھیلانے کی دفعہ بھی شامل کی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف مقدمے میں عوام کو گمراہ کرنے کی دفعہ بھی شامل ہے۔