کراچی: کینٹ اسٹیشن کے باہر تیزاب گردی، متاثرہ لڑکی اسپتال منتقل

February 01, 2023

کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے باہر ایک لڑکی پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے، لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فریئر پولیس کے مطابق واردات میں ملوث کامران نامی لڑکے کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے باہر چوک پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کا چہرہ اور ایک آنکھمتاثرہوئیہے۔

حملے سے قبل ملزم نے لڑکی سے موبائل فون بھی چھین لیا تھا، فرار ہونے کی کوشش کے دوران لوگوں نے ملزم کو پکڑا۔