اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مارؤن لالس یورپین کو آرڈینیٹر مقرر

February 01, 2023

یورپین کمیشن نے یورپ میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مارؤن لالس کو یورپین کو آرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

مادام مارؤن اپنی اس نئی ذمہ داری کے تحت، مسلمانوں کے خلاف نفرت کے مسائل سے نمٹنے کیلئے یورپین ممبر ممالک، مختلف یورپین اداروں، سول سوسائٹی اور اکڈیمیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہوں گی۔

اس بات کا اعلان یورپین کمشنر برائے برابری (equality) ہیلینا ڈالی نے کیا۔

انہوں نے اس تقرری کا خیر مقدم کرتے کہا کہ 'ہمیں تعلیم، روزگار اور سماجی زندگی کے ہر شعبے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے مسائل سے لڑنا ہے'۔

نئی کو آرڈینیٹر کے تحت مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات اور دیگر حوالوں سے ڈیٹا بھی اکٹھا جائے گا اور اسی کے تحت ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے پالیسی وضع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ مارؤن لالس کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ یمن میں سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ عرب زبان بھی روانی سے بول سکتی ہیں۔