بابر کی محنت کا صلہ، جیتے ہوئے دونوں آئی سی سی ایوارڈ وصول کرلیے

February 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ایوارڈز دیے اور کہا کہ سرگار فیلڈ سوبرز میرے دور کا ہیرو ہے۔ بابر اعظم نے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ایئر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی وصول کی۔ انہوں نے بابر اعظم سے کامیابیوں کے بارے میں پوچھا تو بابر نے کہا کہ ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہتا ہوں ۔ دریں اثنا آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔