محمد سمیع اور یاسر حمید پی سی بی سینئر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

February 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سینئر سلیکشن کمیٹی میں پہلی بار سابق فاسٹ بولر محمد سمیع اور ٹیسٹ ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یاسر حمید کو شامل کیا ہے۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی ٹیسٹ وکٹ کیپرکامران اکمل کے سپرد کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ہارون رشید کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی میں کامران اکمل، محمد سمیع اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے ۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں سابق سلیکٹر 64 سالہ توصیف احمد شاہد نذیر، ارشد خان اور شعیب خان شامل ہیں ۔