عثمان خواجہ کو بھارتی ویزا نہ ملا آسٹریلین ٹیم کیساتھ جانے سے محروم

February 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ ویزا نہ ملنےکے باعث آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ نہ ہوسکے۔ انہوںنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں ویزے کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کے لیے روانہ ہوا ، امکان ہے عثمان خواجہ کا ویزا کلیئر ہوجائے گا ۔