انٹر بینک، ڈالر کی قیمت میں ملاجلا رجحان

February 02, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ،قیمت خریدایک روپے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے تک سستا ہو گیا۔یورو کی قیمت مستحکم رہی ،پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 265.00 روپے سے بڑھ کر 266.00 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 270.00 روپے سے کم ہو کر 269.50 روپے ہو گئی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 271.00 روپے سے کم ہو کر 269.00 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 3روپے کی کمی سے 276.00 روپے سے کم ہو کر 273.00 روپے پر آگئی ہے۔