بفرزون میں ڈکیتی کی بڑی واردات کلاشنکوف اور رپیٹر سے لیس ملزمان کئی جانور سوزوکی میں ڈال کر فرار

February 02, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی بفرزون ہوٹل کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح ملزمان کلاشنکوف اور رپیٹر سے لیس کئی جانور سوزوکی میں ڈال کر فرار ہو گئےواردات کے دوران ملزمان نے فائرنگ بھی کی ،علاقہ مکین 15مدد گار پر کال کرتے رہے،لیکن سمن آباد اور تیموریہ پولیس نہیں پہنچی واردات بفرزون ہوٹل کے قریب ہوئی پل کے ایک طرف تیموریہ اور دوسری طرف سمن آباد تھانے کی حدود ہے علاقہ مکینوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔