فواد چوہدری کو سی کلاس جیل میں دہشتگرد ملزمان کیساتھ رکھا گیا، اہلیہ حبا چوہدری

February 02, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہاکہ اپنے شوہر سے8روز بعد ملاقات ہوئی ، دو بیٹیوں کیساتھ فواد چوہدری سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ، انہیں سی کلاس کی جیل میں دہشت گرد ملزمان کے ساتھ رکھا گیا جبکہ جیل میں سیاسی شخصیات کو بی کلاس دی جاتی ہے۔ گزشتہ روز ایف ایٹ کچہری میں فواد چوہدری کی ضمانت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا حوصلہ بلند ہے۔ فوادچوہدری کو بی کلاس جیل کی سہولت کیلئے مطالبہ کیا ہے۔