میرانشاہ، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

February 02, 2023

میران شاہ (نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں پریاٹ کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ ایف سی کی 125 wing چیک پوسٹ پر کی گئی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان احسان اور کامران زخمی ہوگئے ۔جن کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردفرار ہوگئے۔