بلوچستان پولیس میں تقرریاں وتبادلے

February 02, 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان پولیس میں تقرریاں وتبادلےکئے گئے ہیں، آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے نجیب اللہ پندرانی کو ایس پی کیچ، محمد ایوب اچکزئی کو ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن ، احمد سلطان کو ذونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ ذون، محمد ابراہیم بگٹی کو قائمقام ذونل کمانڈر بی سی ژوب لورالائی، اکبر علی بگٹی کو قائمقام ریجنل شکایتی آفیسر نصیر آباد ڈی ایس پی محمد ہارون کو چیف سیکورٹی افسر وزیراعلیٰ تعینات کر دیاجبکہ قائمقام ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی اور ایس پی سیکورٹی ڈویژن محمد فاروق فیض لہڑی کو سی سی پی آفس پورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔