میانمار میں ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع

February 02, 2023

فوٹو بشکریہ گوگل

میانمار کی فوج نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس توسیع کا اعلان قائم مقام صدر نے سرکاری ٹی وی پر کیا۔

رپورٹس کے مطابق میانمار میں ہنگامی حالت میں توسیع سے اگست میں اعلان کیے گئے انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار میں 2021 سے اقتدار پر فوج کے قبضے کے بعد سے سیاسی بحران ہے۔