آریان خان نے شوٹنگ مکمل ہونے سے قبل سیریز کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

February 02, 2023

آریان خان، فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بڑے بیٹے آریان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیریز اس وقت کسی بھی اسٹریمنگ سروس کو فروخت نہیں کریں گے جب تک کہ اس کی شوٹنگ مکمل نہ ہوجائے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اپنے کام کے دوران کسی بھی قسم کی مقررہ ڈیڈ لائنز کا دباؤ ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتے، اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ وہ سیریز کو اپنے طریقے سے بنانا چاہتے ہیں اور اپنے کام کرنے کے طریقے میں کسی اسٹریمنگ سروس کی مداخلت نہیں چاہتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان کی سیریز خریدنے کے لیے تقریباً ہر بڑا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ان کا تعاقب کر رہا ہے وہ بھی یہ بات باخوبی سمجھتے ہیں کہ ان کی نامکمل سیریز کی اتنی ڈیمانڈ کیوں ہے جبکہ یہ ان کے کیریئر کا سب سے پہلا پراجیکٹ ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آریان خان انڈسٹری میں اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کوئی خصوصی توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتے بلکہ وہ خود اپنی محنت سے اپنا نام بنانا کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اسکرین پر نظر آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کیمرے کے پیچھے رہ کر ہی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔

اس حوالے سے آریان خان نے کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہوہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور مصنف کررہے ہیں۔