جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک بار پھر راہیں جدا کر لیں

February 02, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا اور عمربٹ نے ایک بار پھر راہیں جدا کر لیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے خیال سے آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے‘۔

انہوں نے مداحوں سے پرائیوسی کا خیال رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے۔ شکریہ‘۔

دوسری جانب جنت مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں عمربٹ کا نام لیے بغیر لکھا کہ اس نے سب برباد کر دیا، میں نے جو سوچا وہ نہیں ہوا۔ مجھے لگا کہ ہم نے ایک دوسرے سے جو وعدے کیے ہم وہ پورے کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، اس نے سب ضائع کر دیا۔ کیونکہ اسے دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کی عادت ہوگئی تھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں یہ ماننے سے انکار کر رہی تھی کہ وہ مجھ سے کبھی جھوٹ بول سکتا ہے یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہے کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی اس جوڑی نے کچھ عرصہ قبل بھی علیحدگی کا اعلان کیا تھا جو بعدازاں مذاق نکلا تھا۔