رجنی کانت کا راجھستان میں شاندار استقبال، ویڈیو وائرل

February 02, 2023

رجنی کانت، فائل فوٹو

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت کا راجھستان کے شہر جیسلمیر میں شاندار استقبال کیا گیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رجنی کانت کو جیسلمیر کے ایک ہوٹل میں داخل ہوتے اور وہاں کے عملے کو اداکار کے لیے بنائے گئے بالی ووڈ کے مشہور گانے ’لُنگی ڈانس‘ پر ڈانس کرکے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور ہوٹل کے عملے کی اداکار کے شاندار انداز میں استقبال کرنے پر خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ رجنی کانت اسی طرح کے بہترین استقبال کے حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم’جیلر‘ کی شوٹنگ مکمل کروانے میں مصروف ہیں اور وہ اسی فلم کی شوٹنگ کے لیے جیسلمیر گئے ہیں۔

رجنی کانت کی یہ نئی فلم’جیلر‘ رواں سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔