فلم ’پاکیزہ‘ کا ری میک: میرا جی یا ماہرہ خان’مینا کماری‘ کون ہوگی؟

February 02, 2023

فائل فوٹو

1972 کی بلاک بسٹر فلم ’پاکیزہ‘ کے پاکستانی ری میک کی تصدیق کر دی گئی۔

اداکارہ میرا جی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’پاکیزہ‘ کے سیکوئل میں مینا کماری کا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال مارچ میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مذکورہ بلاک بسٹر ری میک میں مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان نبھائیں گی جبکہ ان کے ساتھ کئی نامور فنکاروں کے نام بھی زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ فلم پاکیزہ 70 کی دہائی کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک تھی، جس کو بنانے میں 14 برس لگ گئے تھے اور اس وقت اس فلم پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی تھی۔

بلاک بسٹر فلم کے ایک ماہ بعد اس فلم کی مرکزی اداکارہ مینا کماری کا انتقال ہوگیا تھا جس سے اس فلم کو مزید شہرت حاصل ہوئی تھی۔