ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کی ’بھرپور‘ تعریف کردی

February 02, 2023

فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ میرے کرکٹ کیریئر میں ایک نئی روح پھونکنے پر ہمیشہ لاہور قلندرز کا شکر گزار رہوں گا۔

ڈیوڈ ویسا نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے خود اعتمادی بڑھی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا ہے، میرے لیے ہر چیز اچھی ہو رہی ہے۔

ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ کرکٹ میں میرا کیریئر دوبارہ سے شروع کرنے میں پی ایس ایل پرفارمنس کا کردار اہم ہے۔

لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی نے کہا کہ میں کہیں بھی اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہا تھا مگر پھر بھی لاہور قلندرز نے مجھ پر بھروسا کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے پی ایس ایل میں موقع دے کر مجھ پر اعتماد کیا، خوش قسمتی سے میں نے پہلے ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ اب دنیا میں جتنے بھی ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں سب لاہور قلندرز کی وجہ سے ہے۔