بجٹ تقریر کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کتنی مرتبہ ڈیسک بجائی؟

February 02, 2023

فوٹو، اسکرین گریب

کئی ممالک کی اسمبلیوں میں سیاستدانوں کا ڈیسک بجانا معمول کی بات ہے لیکن اگر یہ حد سے تجاوز کرجائے تو یہ خبر اور ریکارڈ دونوں بن جاتا ہے۔

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے گزشتہ روز 550 ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جو معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو بہت اچھا لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بجٹ پیش کرتے ہوئے خاتون وزیر خزانہ نے اسمبلی میں 86 منٹ تقریر کی اور اس دوران نریندر مودی نے 124 مرتبہ ڈیسک بجائی۔

بجٹ تقریر کا دورانیہ

رپورٹس کے مطابق نرملا سیتھارمن نے گزشتہ روز پانچویں مرتبہ بجٹ تقریر کی تھی جو کہ دورانیے اور ریکارڈ کے لحاظسے سب سے چھوٹی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2022ء کی بجٹ تقریر کا دورانیہ 92 منٹ اور 2021ء کی تقریر 110 منٹ کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 2020ء میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2020ء میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خاتون وزیر خزانہ نے 2 گھنٹے 40 منٹ تک تقریر کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں۔