نسیم شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کیلئے روانہ

February 02, 2023

فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلادیش پریمیئر لیگ ادھورہ چھوڑ کر وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر نسیم شاہ نے پیغام کے ذریعے اطلاع دی کہ وہ بنگلادیش سے روانہ ہورہے ہیں۔

نسیم شاہ نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلی مرتبہ بی پی ایل میں کھیلنا شاندار تجربہ تھا، یہا ں ہر لمحہ لطف اندوز ہوا۔

فاسٹبولر نے اپنی ٹیم کومیلا وکٹورینز کے اگلے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

نسیم شاہ کو 5 فروری کو کوئٹہ میں شیڈول نمائشی میچ میںشرکت کرنی ہے۔

بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔

اس نمائشی میں بابر اعظم ٹیم یلو اور سرفراز احمد ٹیم پرپل کے کپتان ہوں گے۔

بگٹی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گے۔

بابر اعظم کی ٹیم میں محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہیں۔