ڈکیتی، موٹر سائیکل چھیننے والے تین گروہوں کے چھ اشتہاری گرفتار

February 03, 2023

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی۔موٹر سائیکل چھیننے والے تین گروہ کے چھ اشتہاریوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز قبضے میں لے لئے گرفتار ملزمان مختلف تھانوں کو مطلوب تھے سی آئی اے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کویٹہ غلام اظفر میسر نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چھیننے والے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سٹی پولیس کو چار اور زرغون آباد پولیس اور صدر پولیس کو ایک ایک ڈکیتی کے مقدمات۔ مطلوب اشتہاری ملزم عبدالقادر کو مشرقی بائی پاس سے گرفتار کر لیا جبکہ سریاب مل میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے چار اشتہاریوں مبین احمد۔کامران خان۔زاید خان اورنور احمد کو جبکہ سرکہ روڈ پر کارروائی کرتے ہو ہے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم منصور احمد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھ موبائل فون قبضے میں لے لئے ذرائع نے بتایا گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔