ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی مذمت

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد عمران غازی اور سابق صدر ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن ملک خادم حسین میتلا کی زیر قیادت سابق جنرل سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی ماورائے قانون اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عامر سعید راں کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا۔ اور کہا حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز نہ آئی تو وکلاء راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے اور حکمرانوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔