کچی آبادیوں میں ایل ڈی اے کا آپریشن بند کروایا جائے، پیپلز پارٹی کا نگران وزیراعلیٰ کو خط

February 03, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری خزانہ احمد جواد فاروق نے نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی خط لکھا ہے کہ کچی آبادیوں میں ایل ڈی اے کے آپریشن کوبند کروایاجائے۔ ایل ڈی اے کے اقدامات سے پیدا ہونے والے اشتعال سے امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے اوریہ حکومتی بدنامی کاباعث بن رہاہے۔