ہائر اور اسکول ایجوکیشن کے تمام ادارے اور افسر کارکردگی مزید بہتر بنائیں، منصور قادر

February 03, 2023

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیر صدارت پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمینٹیشن یونٹ میں اجلاس ہوا۔ منصور قادر نےکہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے متعلقہ تمام اداروں و افسران کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو کی جانب سے صوبائی وزیر کو ادارے کے اہم امُور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔