لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، مسعود انور

February 03, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور سے چیئرمین پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن سید یاور علی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شعبہ لائیو سٹاک کی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اس موقع پر دیرپا پالیسی سازی کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر ملکی معیشت کا اہم جزو ہے جسکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن سے ملکر ڈیری انڈسٹری میں جدت کو رجحان دیں گے۔