ریٹائرڈ چیف وارڈن کی پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات ریکارڈ سمیت طلب

February 03, 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شجاعت علی خان نے ریٹائرڈ چیف وارڈن کی پنشن نہ دینے کیخلاف درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا،شیر عالم نے موقف اپنایا کہ محکمے کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد مراعات نہیں دی جارہی ہیں۔