عمران خان سمیت سب اپنے انجام کوپہنچنے والے ہیں، ن لیگ

February 03, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدرملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے اور عوام کو دھوکہ دینے والے عمران خان سمیت سب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔ مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر نائب صدر غزالی سلیم بٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو ابھی گرفتار نہں کیا گیا تو اتنا خوف زدہ ہے جب یہ گرفتار ہو جائے گا تو اس کیا حشر ہوگا، انھوں نے کہا کہ فتنہ خان کی عدم برداشت اور انتشار سے ریاست،سیاست اورجمہوریت کوشدید خطرہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے لئے میدان میں اتر چکی ہیں۔ مزید برآں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے ن لیگ کااجلا س ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی حوالے سے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا،اس بارے میں لاہور مال رود پر ریلی نکا لی جائے گی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی قائدین بھی خطاب کریں گے، اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی،اس موقع پر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،نذیر خان سواتی میاں طارق کشمیری رہنما ناصر ڈار کرن ڈار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔