سی سی پی او کی زیر صدارت اجلاس، کرائم کنٹرول کرنے کیلئے اہداف

February 03, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر ) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں امن و امان، سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کی مجموعی صورتحال بارے جلاس ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت ملک، سی ٹی او مستنصر فیروز، اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نےامن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو امن و امان کے قیام، سکیورٹی اور کرائم کنٹرول بارے اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز کی تعیناتی مکمل ہونے کے بعد اپنی ٹیم کو کرائم کنٹرول کے حوالے سے ٹارگٹس دیئے ۔